کسٹم کلکٹر انفورسمنٹ خواجہ خرم نعیم کاطورخم بارڈر کا دورہ ،مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی

0

لنڈی کوتل( ہجرت علی آفریدی)کسٹم کلکٹر انفورسمنٹ خواجہ خرم نعیم نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا ۔کسٹم کلکٹر انفورسمنٹ کا دورہ طورخم بارڈر کے موقع پر ان کے ہمراہ کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے صدر حاجی ایمل شنواری ،جنرل سیکرٹری حضرت عمر، مشیر عمر شنواری اور دیگر کسٹم اہلکار بھی ہمراہ تھے۔ طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے صدر ایمل شنواری نے کسٹم کلکٹر انفورسمنٹ خواجہ خرم نعیم کو دورہ طورخم بارڈر کے موقع پر کسٹم کلیئرنس ایجنٹس اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔کلکٹر انفورسمنٹ خواجہ خرم نعیم خان نے دورہ طورخم بارڈر کے موقع پر مختلف پوائنٹس کی وزٹ کی اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔کلکٹر نے کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.