ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ بغیر گول کے برابری پر ختم

0

لاہور: اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب کوالیفائرز کے اہم میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو گیا۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک کوئی گول نہ کر سکیں۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے دفاعی کھیل پیش کیا اور کوئی خاص موقع نہ بنا سکیں۔ دوسرے ہاف میں پاکستان کو سبقت حاصل کرنے کا نادر موقع ملا لیکن اوٹس خان پنالٹی کک کو گول میں تبدیل نہ کر سکے، جس سے گرین شرٹس کو برتری حاصل نہ ہو سکی۔

میچ کے آخری لمحات میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور کئی حملے کیے، تاہم دونوں جانب سے گول کی کمی برقرار رہی۔

میچ کو خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بھی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔

 

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اگلا اور فیصلہ کن اوے میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.