گورنر کے پی کا علی امین گنڈا پور کے استعفے پر شاعرانہ تبصرہ

0

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کے بطور وزیر اعلیٰ استعفے پر شاعرانہ انداز میں تبصرہ کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ تاحال موصول نہیں ہوا، اور استعفیٰ دیکھنے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ استعفیٰ دینے کی اصل وجہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر استعفے میں کوئی قانونی یا آئینی ابہام پایا گیا تو اسے واپس بھی کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈا پور نے دستخط شدہ استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوایا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وزارت اعلیٰ کا منصب عمران خان کی امانت تھی، جو انہوں نے واپس کر دی ہے، اور نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو ان کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔

صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے سوشل میڈیا پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا:

“کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے، اس طرح کے کاموں میں”

Leave A Reply

Your email address will not be published.