Gas Leakage Web ad 1

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج معصوم جانوروں پر بھی ظلم کرنے سے باز نہیں آئی

0

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج معصوم جانوروں پر بھی ظلم کرنے سے باز نہیں آئی۔ تھرپار کے سرحدی علاقے میں بھارتی فوجیوں نے پاکستانی شہریوں کی بکریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

 

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے تھرپار کے سرحدی گاؤں سنورانی میں بکریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کئی جانور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعہ گزشتہ شام تحصیل ڈاہلی کے علاقے سنورانی میں پیش آیا، جبکہ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی ہیں۔

 

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عام طور پر ایسی صورتحال میں بکریوں کو واپس کر دیا جاتا ہے، تاہم اس بار بھارتی فوج نے جانوروں پر تشدد کیا۔

 

متاثرہ مویشی مالکان کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 5 بکریوں کو ہلاک کیا جبکہ 15 بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زخمی بکریوں کی ٹانگیں تیز دھار آلے سے کاٹی گئیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.