Gas Leakage Web ad 1

ملائیشیا نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر تحفظات کا اظہارکردیا

0

 

Gas Leakage Web ad 2

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں انور ابراہیم نے کہا کہ امریکہ کا پیش کردہ منصوبہ مکمّل نہیں اور اس کے کئی پہلوؤں سے وہ متفق نہیں، تاہم ان کی موجودہ ترجیح فلسطینی عوام کی جانیں بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کی طرف سے منصوبے کی حمایت کا مطلب یہ نہیں کہ ہر شق سے اتفاق کیا گیا ہے، بلکہ یہ ایک اجتماعی اقدام ہے تاکہ خونریزی اور جبری بے دخلی کو روکا جا سکے اور فلسطینیوں کو غزہ میں واپس جانے کا موقع ملے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر ثالثوں کے ذریعے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ حماس نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جنگ بند کرنے اور افواج کے مکمل انخلا کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے بڑی حد تک تیار ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.