Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز

0

 

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر قوم کو فخر ہے۔ لاہور میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کے باعث جنگ میں عظیم کامیابی ممکن ہوئی، جبکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا نہایت اہم ملک ہے اور اسے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ عوام کی خوشحالی ان کی اولین ترجیح ہے، جبکہ گڈ گورننس، درست پالیسیاں اور محنت ہی ترقی کی بنیاد ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا مؤثر حل ممکن ہے اور عوام کی بلا تفریق خدمت ان کا مشن ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت کی تمام مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات سرگرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت بحالی کے عمل کو ترجیح دے رہی ہیں، پنجاب نے تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اور ریلیف آپریشن انجام دیا، جس کے دوران 25 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو دن میں تین وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.