زور کی جمائی لینے پر برطانوی خاتون کے ساتھ حیران کن واقعہ
برطانیہ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کی گردن زور دار جمائی لینے کے دوران زخمی ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق ہیلی بلیک نامی خاتون نے بتایا کہ جمائی لیتے وقت ان کی گردن کے دو مہرے (C6 اور C7) اپنی جگہ سے ہٹ گئے، جس کے باعث اعصاب پر دباؤ پڑا۔ میڈیا رپورٹس میں اسے “گردن ٹوٹنے” کا واقعہ قرار دیا گیا۔
ماہرین کے مطابق ایسا واقعہ انتہائی نایاب ہے اور عام طور پر جمائی لینے سے گردن کو اس نوعیت کا نقصان نہیں پہنچتا۔
خاتون کا آپریشن کیا جا چکا ہے، تاہم ان کے کچھ اعضا اب بھی متاثر ہیں اور اعصابی دباؤ کی علامات برقرار ہیں۔