جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں

0

برسلز: یورپی یونین نے ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باعث نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 

یورپی یونین کے بیان کے مطابق، ایران کے جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں یہ پابندیاں لگائی گئی ہیں، جن میں ایران کے مرکزی بینک اور دیگر مالی اداروں کے اثاثے منجمد کرنا شامل ہے۔

 

یورپی یونین نے ایرانی حکام پر سفری پابندیوں کے علاوہ خام تیل کی تجارت، سونے کی فروخت اور بعض بحری سازوسامان کی سپلائی پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

 

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران سے متعلق پابندیوں میں نرمی کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور نہیں ہو سکی تھی، جس کے بعد یہ پابندیاں خود بخود نافذ ہو گئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.