sui northern 1

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کاروباری افراد ہوشیار، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

0
Social Wallet protection 2

کاروباری طبقے کے انکم ٹیکس گوشواروں کا باریک بینی سے آڈٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، دولت چھپانے اور غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

sui northern 2

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری طبقے کے انکم ٹیکس گوشواروں کا باریک بینی سے آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس گوشواروں میں دولت چھپانے اور غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کاروباری افراد جو اپنے گوشواروں میں غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کریں گے، مشکل میں آسکتے ہیں، خاص طور پر ان افراد کے گوشواروں کا سخت آڈٹ ہوگا، جنہوں نے گزشتہ سال کی نسبت کم انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔

ایف بی آر نے یکم اکتوبر سے ایک لاکھ انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے، 1 لاکھ آڈٹ کے لیے پورا ونگ تیار کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے تربیت یافتہ آڈیٹرز انکم ٹیکس گوشواروں کی سخت جانچ پڑتال کریں گے اور گزشتہ سال کی نسبت کم انکم ٹیکس دینے والے کاروباری طبقہ کے گوشواروں کا آ ڈٹ کریں گے تاکہ ٹیکس چوری کا پتہ چلایا جا سکے۔

انکم ٹیکس گوشوارے میں درست اور اپ ڈیٹ معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے کوئی مشکل نہیں ہوگی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والا کاروباری طبقہ 30 ستمبر تک درست گوشوارے جمع کراسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.