لیسکو نے غلطی تسلیم کرکے گلوکار جواد احمد سے معافی مانگ لی

0

معروف گلوکار اور چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مقدمہ اور جرمانہ ختم کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لیسکو نے تحریری معاہدے میں سازش کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں کلئیرنس سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر بھی خارج کر دی گئی۔جواد احمد کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی اداروں سے نہیں بلکہ نظام کی خامیوں سے ہے، انہوں نے لیسکو اہلکاروں کو معاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں اور عوام کو انصاف ملے۔انہوں نے واضح کیا کہ میٹر صارف کی ملکیت ہوتا ہے، بغیر اجازت کوئی نہ لے جائے۔ اگر آئندہ اجازت کے بغیر میٹر لے جانے کی کوشش کی گئی تو وہ اسی طرح کا ردعمل دیں گا۔جواد احمد نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے اس معاملے پر پراپیگنڈہ کیا لیکن وہ سرخرو ہوئے، مجھے آئین و قانون کے مطابق صادق و امین قرار دیا گیا۔چیئرمین برابری پارٹی نے کہا کہ وہ ہمیشہ کمزور اور غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ملک میں انصاف کے نظام کو بہتر دیکھنا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.