بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایشیاکپ جیت لیا

0

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تاریخی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا، دبئی میں کھیلے گئے

اس پہلے پاک بھارت فائنل میں پاکستان نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انیس اوور اور ایک گیند میں ایک سو چھیالیس رنز بنائے، جس میں صاحبزادہ فرحان کے ستاون اور فخر زمان کے چھیالیس رنز شامل تھے، بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے چار وکٹیں حاصل کیں، جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں مکمل کیا، تلک ورما انہتر رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف نے تین جبکہ شاہین اور ابرار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، فائنل میں پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے ہاردک پانڈیا کی جگہ رنکو سنگھ کو شامل کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.