فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق 57 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں، بشمول ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی سے 800 جیولرز کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔ کئی ہزار جیولرز اب تک ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق بیشتر جیولرز کم آمدن ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں، تاہم کسی تاجر یا صنعت کو بلاوجہ نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، اور اگر ہر فرد ایمانداری سے ٹیکس ادا کرے تو نظام بہتر طریقے سے چل سکتا ہے۔