صوبے بھر میں منشیات کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
نو تشکیل شدہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی جانب سے کریک ڈاؤن شروع کیا گیا،40کارروائیوں میں 30 ملزم گرفتار ہوئے ، اشتہاری ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ،70کلوگرام سے زیادہ منشیات قبضے میں لے کر 19 ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔
کارروائیوں میں منشیات کے 30 سمگلر گرفتار ،3عورتیں بھی شامل ہیں ، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے 2ہفتے میں 70 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لیں،ممنوعہ بور کا اسلحہ، موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی ودیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا
لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان، گوجرانوالہ ودیگر شہروں میں کارروائیاں کی،منشیات فروشوں کے خلاف 19 مقدمات درج کر لئے گئے۔