ڈکی بھائی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل، ہتھکڑیوں میں جکڑی ویڈیوز پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے

0

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، لاہور کی ضلع کچہری میں سماعت کے دوران پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی، یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو سترہ اگست کو علامہ اقبال ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں ایک جوئے کی ایپ کی تشہیر کی جس سے کئی افراد کو مالی نقصان ہوا، سوشل میڈیا پر ان کی ہتھکڑیوں میں بند تصاویر اور ویڈیوز پر ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں، کچھ لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ کچھ مداح ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.