پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نومبر میں پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور اور راولپنڈی میں منعقد ہوگی، جو سترہ نومبر سے انتیس نومبر تک جاری رہے گی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس سیریز میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ یہ سیریز آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ ہر ٹیم گروپ مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف دو بار میدان میں اترے گی اور سرفہرست دو ٹیمیں انتیس نومبر کو لاہور میں فائنل کھیلیں گی۔ ٹورنامنٹ کا آغاز راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ دیگر مقابلے بھی راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول کیے گئے ہیں۔
