اداکارہ مشی خان نے پاکستان میں سڑکوں پر پھیلی بے حیائی اور فحاشی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ رات کے وقت خواتین برقعے میں بھی سڑکوں پر کھڑی نظر آتی ہیں، جہاں ٹرانس جینڈر اور لڑکیاں جنسی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے وی آئی پی ہوٹلز اور مساج پارلرز میں ہونے والے غیر اخلاقی کاموں کی طرف بھی توجہ دلائی اور کہا کہ اس کی وجہ سے ایچ آئی وی اور دیگر بیماریوں کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ مشی خان نے والدین سے درخواست کی کہ وہ بچوں کو منشیات اور پارٹیز کے بارے میں بات کریں اور معاشرتی مسائل کو سنجیدگی سے لیں تاکہ بہتر ماحول بنایا جا سکے۔

