مغرب کی یوکرین اور غزہ پر دہری پالیسی عالمی ساکھ کے لیے خطرہ ہے: ہسپانوی وزیراعظم

0

ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے مغرب پر یوکرین اور غزہ کے معاملے میں دہرا معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رویہ مغربی دنیا کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے،

برطانوی اخبار سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اسپین کے اقدام کی پیروی کر رہے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے معاملے میں منقسم ہے جو ناقابل قبول ہے، اگر مغرب یوکرین جیسے بحرانوں میں اپنی ساکھ قائم رکھنا چاہتا ہے تو اسے دہرا معیار ترک کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ دنیا سوال کر رہی ہے کہ غزہ اور یوکرین کے معاملے پر رویہ مختلف کیوں ہے، انہوں نے یورپ پر زور دیا کہ اسرائیل کے خلاف مالیاتی پابندیوں سمیت سخت اقدامات کیے جائیں، ان کے مطابق غزہ کی صورتحال اکیسویں صدی کے عالمی تعلقات کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک ہے اور اسپین نے عالمی فورمز پر اس پر آواز بلند کی ہے، انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری معطل کر دینی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.