ظفرگڑھ میں سیلاب کے پیش نظر ضلع بھر کے 105 سکول بند کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق دریائے چناب میں سیلاب کے باعث کئی علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے سبب ضلع مظفر گڑھ کے 105 اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے چناب کے سیلاب سے 89 سرکاری سکولوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے 105 سرکاری سکول 6 ستمبر تک بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ 16 سکول فلڈ ریلیف کیمپس کیلئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ باقی تمام سرکاری سکول یکم ستمبر سے کھلیں گے۔