مشال خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بیان کردی

0

 شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشال خان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کی وجہ بیان کی ہے۔

مشال نے سوشل میڈیا پر پڑھائی کے بارے میں نوٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے لکھا کہ اداکاری اس لیے چھوڑ دی کیونکہ زندگی سے مزید کچھ چاہتی ہوں اور اب بطور اداکارہ کام نہیں کرتی۔

مشال خان نے انکشاف کیا کہ اب فنانس کا مطالبہ کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہیں ، اس بات پر یقین ہے کہ تعلیم اور سیکھنا زندگی میں کسی بھی چیز سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

مشال خان فی الحال فنانس، ایڈوائزر اور اینکر کے طور پر کام کررہی ہیں، وہ سرمایہ کاری کی بھی ماہر ہیں اور بہت سے صارفین ان سے سرمایہ کاری، کاروبار اور دیگر معاشی معاملات پر مشورہ طلب کرتے ہیں۔

مداح ان کے فیصلے کو پسند کررہے ہیں اور تعلیم کو ترجیح دینے پر ان کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.