کے پی میں بارشیں اور سیلاب: ماہرہ خان نے اپنا خوفناک تجربہ شیئر کردیا

0

 

 

اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ وہ حالیہ سیلاب کے دوران خیبر پختونخوا کے نتھیا گلی میں تھیں جہاں سے واپسی کے وقت انہیں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خوف تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ راستے میں ہر لمحہ خوف محسوس ہوتا رہا اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی حالت کا خیال آیا۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تین سو پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بونیر کی ہے۔ ماہرہ نے متاثرین کے لیے اللہ سے رحم کی دعا کی اور بتایا کہ قدرتی آفات کے سامنے لوگ کس طرح بے بس ہو جاتے ہیں۔ ملک بھر میں بارشیں جاری ہیں اور خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چار سو سے زائد لوگ اپنی جانیں گوا چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.