

Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ بھارت، یوکرین جنگ کے دوران روس سے تیل کی خریداری میں اضافہ کر کے ناجائز منافع کما رہا ہے، جو امریکہ کے لیے ناقابل قبول ہے۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ بھارت سستے روسی خام تیل کو خرید کر اسے ریفائن کر کے مصنوعات کی صورت میں بیچ رہا ہے، اور اس عمل سے صرف منافع خوری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی تیل اب بھارت کی مجموعی تیل درآمدات کا 42 فیصد بن چکا ہے، جب کہ جنگ سے قبل یہ تناسب ایک فیصد سے بھی کم تھا۔ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق، بھارت نے روس سے تیل کی درآمدات کے معاملے میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، اور اطلاعات کے مطابق، بھارت کے امیر خاندانوں نے روسی تیل سے 16 ارب ڈالر تک کا منافع حاصل کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روسی تیل کی خریداری پر چین کو سزا دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم اب امریکی حکام کی جانب سے بھارت کے کردار پر تنقید سامنے آئی ہے۔
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.