چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جبکہ دورے کے دوران چھٹا پاک، چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں ۔
تین روزہ دورے میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور اسحاق ڈار اسلام آباد میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
