خیبر پختونخوا میں حادثے کا شکار سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ہے۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس جائے حادثہ سے تقریبا 100 میٹر کے فاصلے پر پڑا ملا،پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔
بلیک باکس کا ڈیٹا حادثہ کی وجوہات جاننے میں اہم کردار ادا کرے گا ،بلیک باکس سے پائلٹس کی گفتگو سمیت دیگر اہم معلومات حاصل کی جائیں گی۔
ہنگامی حالات میں ہیلی کاپٹر میں سائرن بجے کہ نہیں یہ بھی تفصیل بلیک باکس سے لی جائے گی۔
یاد رہے کہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے جانے والا خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہو گئے تھے۔