ٹیسٹ ممالک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق آسٹریلین کرکٹ چیف کا بڑا دعویٰ

0

آسٹریلیا کے کرکٹ چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرین برگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹیسٹ کرکٹ کا شیڈول محدود نہ کیا گیا تو کئی ممالک مالی طور پر دیوالیہ ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دی جائے اور صرف انہی جگہوں پر ٹیسٹ میچز ہوں جہاں اس فارمیٹ کی اہمیت ہو، ان کا کہنا تھا کہ زبردستی ٹیسٹ میچز کھیلنے سے چھوٹے بورڈز مالی بوجھ کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ ایشز سیریز ایک منافع بخش ایونٹ ہے کیونکہ اس کی اہمیت اور مقبولیت زیادہ ہے، آسٹریلیا میں اس سال کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ بھی ایشز کو قرار دیا گیا ہے جس کے بیس میں سے گیارہ دنوں کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کو مسابقتی بنانے کے لیے ڈویژن سسٹم کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.