راولپنڈی پولیس نے علیمہ اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا

0

ذرائع کے مطابق، پولیس نے بانی تحریک انصاف کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب قائم ناکے سے حراست میں لے لیا، جبکہ متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لینے کے بعد چکری انٹرچینج کی جانب روانہ کر دیا۔

واضح رہے کہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب وکیل سلمان اکرم راجہ اور دیگر قانونی ٹیم کے ہمراہ دھرنا دے رکھا تھا۔ ان کا مؤقف تھا کہ جب تک اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ وہاں سے نہیں ہٹیں گی۔ علیمہ خان نے بتایا کہ وہ صرف ملاقات کے لیے آئے تھے، مگر جیل سے تقریباً دو کلومیٹر دور ہی روک لیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.