اسلام آباد میں مقامی سطح پر کل 13 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

0

یومِ آزادی کی تقریبات کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست بروز بدھ کو بھی مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے بشمول اسکولز، کالجز اور جامعات کے علاوہ نجی دفاتر اور کاروباری ادارے بند رہیں گے۔ اس اعلان کے بعد شہریوں کو 14 اگست کے ساتھ ساتھ 13 اگست کو بھی تعطیل کا موقع ملے گا۔

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ چھٹی صرف اسلام آباد کے ریونیو حدود تک محدود ہوگی۔ تاہم، کچھ اہم سرکاری ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے جن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI)، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA)، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اور اسپتال شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.