بگ باس 19: سلمان خان کا 3 ماہ کا معاوضہ بھارتی وزیراعظم کی سالانہ تنخواہ سے سیکڑوں گنا زیادہ

0

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس انیس کے میزبان سلمان خان کا تین ماہ کا معاوضہ بھارتی وزیراعظم کی ایک سال کی تنخواہ سے تقریباً چھ سو گنا زیادہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ایک ویک اینڈ ایپی سوڈ کی میزبانی کے لیے آٹھ سے دس کروڑ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں اور اس سیزن کی میزبانی وہ پہلے تین مہینے کریں گے، جس کا کل معاوضہ ایک سو بیس سے ڈیڑھ سو کروڑ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کو ماہانہ تقریباً ایک لاکھ چون ہزار روپے ملتے ہیں، جو سالانہ بیس لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔ اس حساب سے سلمان خان کے تین ماہ کے معاوضے کا موازنہ وزیراعظم کی سالانہ تنخواہ سے کیا جائے تو یہ رقم بہت زیادہ ہے، جس سے بگ باس کی شہرت اور کامیابی کا اندازہ ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.