قومی کرکٹر حیدر علی لندن میں میچ کے دوران زیر حراست ، پی سی بی نے معطل کر دیا، الزام کیا تھا ؟ جانئے

0

پاکستان کے معروف بلے باز حیدر علی کو انگلینڈ میں جاری ایک میچ کے دوران مانچسٹر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق، یہ کارروائی کسی ممکنہ جرم میں ملوث ہونے کے شبہے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

حیدر علی ان دنوں پاکستان شاہینز کے ہمراہ انگلینڈ کے دورے پر موجود تھے، جہاں ٹیم مختلف کاؤنٹی کلبز کے خلاف پریکٹس میچز کھیل رہی ہے۔ پی سی بی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ:

"تحقیقات مکمل ہونے تک حیدر علی کو ٹیم سے الگ رکھا جائے گا، تاہم بورڈ ان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کرے گا تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔”

ابھی تک حیدر علی کے خلاف الزامات کی نوعیت یا تفصیلات سامنے نہیں آئیں، اور نہ ہی برطانوی حکام کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ پی سی بی کا مؤقف ہے کہ جب تک قانونی کارروائی اور تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی، اس وقت تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق، ایسی صورتحال میں کسی کھلاڑی پر لگنے والے الزامات یا مقدمات کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیلات کو عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا جاتا، کیونکہ یہ دو ممالک کے سفارتی تعلقات پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.