راولپنڈی – شہری سے ٹریفک وارڈن کے مبینہ جھگڑے کی اطلاع پر چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) بینش فاطمہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کر کے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
سی ٹی او نے سینئر ٹریفک آفیسر کو واقعے کی مکمل انکوائری کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔