لاہور میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

0

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں افسوسناک حادثے کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد ایک دکان کی چھت سے لوہے کا بل بورڈ اتار رہے تھے۔ بورڈ اتارتے ہوئے وہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں بورڈ اور عمارت میں کرنٹ دوڑ گیا اور چاروں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ بورڈ پیرا فورس کی ہدایت پر اتارا جا رہا تھا۔ کاریگر دستیاب نہ ہونے کے باعث اور ایف آئی آر کے خدشے سے دکان دار خود بورڈ اتارنے پر مجبور ہوئے، جو جان لیوا ثابت ہوا۔ جاں بحق افراد میں 45 سالہ ندیم، 25 سالہ نعمان، 26 سالہ اویس اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

اسی روز لاہور میں ایک اور واقعے میں خوش قسمتی سے ایک بچی موت کے منہ سے بچ گئی۔ شالیمار لنک روڈ کے قریب بارش کے پانی میں گھری 9 سالہ رامین اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ گزر رہی تھی کہ اچانک راستے میں بجلی کے کھمبے سے چپک گئی۔ تاہم اللہ کے کرم سے رامین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا کیونکہ اس کے بھائی نے فوری طور پر اسے کھینچ کر الگ کر دیا۔

واقعے کے بعد محلے دار فوری طور پر مدد کو پہنچے اور دونوں بچوں کو ان کے گھر پہنچایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.