کشمیریوں کوحقوق دیئے بغیر خطے کو امن کی راہ پر چلانا ممکن نہیں، عبدالعلیم خان

0

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق دیے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

 

یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے۔ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانا ہر پاکستانی کی دلی خواہش اور قومی فریضہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام صبر، حوصلے اور شجاعت کی زندہ مثال بن چکے ہیں، جن کے پاس دکھ اور قربانیوں کے سوا کچھ نہیں۔ کشمیری شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

 

عبدالعلیم خان نے کہا کہ یومِ استحصال کشمیر، بھارت کے جاری ظلم و ستم کے باعث اب "یومِ سیاہ” بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس دعا میں کشمیریوں کو یاد رکھتے ہیں جو پاکستان اور امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے مانگی جاتی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی جنت نظیر وادی کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.