نیو یارک ٹائمز میں عمران خان کی رہائی کے لیے اشتہار، قیمت اور محرکات پر سوالات اٹھ گئے

0

عمران خان کی رہائی کے لیے نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والے اشتہار کے حوالے سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اہم انکشافات کیے ہیں۔

تنویر احمد کے مطابق، انہوں نے عمران خان سے اس معاملے پر تفصیلی بات کی تھی، جس میں خان صاحب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا:

"کیا ہم غلام ہیں؟ جو امریکہ کا یار ہے وہ غدار ہے، اور اب اسی امریکہ سے مدد مانگی جا رہی ہے؟ میرے بیٹے بھی وہیں جا رہے ہیں؟”

تنویر احمد نے یہ بھی واضح کیا کہ اشتہار پر ساڑھے چار لاکھ ڈالر خرچ ہونے کی خبریں درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ:

"امریکہ میں اس نوعیت کا آرٹیکل یا اشتہار 6 سے 10 ہزار ڈالر میں شائع ہو جاتا ہے۔”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس مہم کے پیچھے تین افراد ہیں:

  • ڈاکٹر سائرہ بلال

  • ڈاکٹر عثمان

  • ڈاکٹر منیر

تاہم ان کے بقول:

"ان تینوں افراد میں اتنی مالی حیثیت نہیں کہ وہ ساڑھے چار لاکھ ڈالر مالیت کا اشتہار دے سکیں۔”

تنویر احمد نے مزید بتایا کہ یہ وہی تین افراد ہیں جو مارچ میں امریکہ سے پاکستان آئے اور صرف ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی، عمران خان سے ان کا کوئی براہ راست تعلق یا ملاقات نہیں ہوئی۔

ان انکشافات کے بعد نیو یارک ٹائمز کے اشتہار کی فنڈنگ اور محرکات سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی ہے، اور اس معاملے کو مختلف سیاسی اور سفارتی زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.