پنڈی میں قتل ہونے والی سدرہ کے چشم کشا حقائق سامنے آ گئے

0

تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون قتل کیس

‏مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

‏مقتولہ اور عثمان کے نکاح کی دستاویزات بھی سامنے آگئی۔
‏مقتولہ نے مظفرآباد میں 12 جولائی کو عثمان سے نکاح کرلیا تھا۔
‏مقتولہ کا خاوند چہلہ بانڈی مظفر آباد کا رہائشی ہے راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہے۔
‏مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ مظفرآباد کے روبرو اپنا بیان بھی جمع کرایا تھا۔
‏مقتولہ سدرہ عرب نے عدالت سے تحفظ بھی مانگا تھا۔
‏مقتولہ سدرہ عرب نے عدالت میں عثمان کے ساتھ مرضی سے نکاح کرنے کا بیان جمع کرایا تھا۔
‏مقتولہ نے مظفرآباد کی عدالت کے سامنے اپنی جان کے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
‏مقتولہ نے عدالت کے روبرو بیان میں کہا تھا ان کے والد فوت ہوچکے ہیں والدہ نے دوسری شادی کی ہے۔

‏مقتولہ کے سسر اور عثمان کے والد محمد الیاس کا وڈیو بیان بھی سامنے آگیا۔

‏”میرا بیٹا عثمان پیرودھائی بس اسٹینڈ ورکشاپ میں کام کرتا ہے،
‏ہم لوگ مزدوری کرکے مشکل سے گزر بسر کرتے ہیں،
‏مقتولہ جب ہمارے گھر آئی تو میں نے پوچھا یہ کون ہے،
‏مقتولہ نے بتایا ان کے والد فوت ہوچکے ہیں والدہ نے چاچے سے دوسری شادی کی ہے،
‏مقتولہ نے بتایا اس کی شادی زبردستی کسی شخص سے کرائی جارہی ہے،
‏مقتولہ نے بتایا وہ اپنی مرضی سے عثمان کے ساتھ آئی ہے اور اسے شادی کرنا چاہتی ہے،
‏مقتولہ نے ہم سے تحفظ مانگا تو 30 چالیس ہزار روپے کا بندوبست کرکے میں ان کو عدالت لے گیا،
‏میں نے سنت طریقے سے مقتولہ کا نکاح کرایا عدالت میں بیانات جمع کرائے،
‏نکاح کے چار دن بعد دس لوگ ہمارے گھر اسلحہ سمیت داخل ہوئے،
‏اسلحہ لے کر گھر میں داخل ہونے والے لوگوں سے ڈرایا دھمکایا،
‏ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،
‏مقتولہ کے گھروالوں نے کہا اب نکاح ہوگیا ہے ہم اسکو باقاعدہ عزت سے رخصت کرینگے،
‏لڑکی ہم نے ان کی فیملی کے حوالے کی تو دو دن بعد میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا لڑکی کا قتل ہوا ہے،
‏لڑکی کے قتل کا سن کر ہم اور ڈر گئے کہ قتل کا الزام میرے بیٹے پر نہ آئے میں نے اس کو خود پولیس کے حوالے کیا ہے،
‏میری درخواست ہے ہمیں ان لوگوں سے خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے،
‏ہم نے تمام قانونی لوازمات پورے کرکے نکاح کرایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.