پاکستان بمقابلہ بھارت ، میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائیگا

0

 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 اب بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات میں نو سے اٹھائیس ستمبر تک کھیلا جائے گا، اور گروپس سمیت شیڈول کا ابتدائی اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ ایونٹ کا پہلا میچ نو ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا جبکہ پاکستان بارہ ستمبر کو عمان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔ چودہ ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج کا مقابلہ ہوگا اور سترہ ستمبر کو پاکستان کا میچ یو اے ای سے ہوگا۔ بیس ستمبر سے سپر فور مرحلہ شروع ہوگا جس میں اکیس ستمبر کو پاکستان اور بھارت کا ایک اور ممکنہ مقابلہ متوقع ہے، بشرطیکہ دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے تک پہنچتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.