ہمایوں سعید شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، ندا یاسر نے تفصیلات بتادیں

0

ندا یاسر کے مارننگ شو میں حال ہی میں اداکارائیں نتاشا علی، رباب مسعود، حرا عمر اور ثنا عسکری شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے بیرونِ ملک فنکاروں کے ساتھ پیش آنے والے دلچسپ اور حیران کن واقعات پر بات کی۔

اس دوران ندا یاسر نے ایک حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید بیرونِ ملک—ممکنہ طور پر تھائی لینڈ—میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

ندا کے مطابق جیٹ اسکینگ کے دوران ہمایوں سعید اچانک پھسل گئے، جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا فریکچر ہوگیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں یہ واقعہ اس لیے معلوم ہوا کیونکہ ہمایوں سعید ان کے دیور، فراز نواز سے علاج کرواتے ہیں۔ ندا نے کہا کہ جب تک فراز پاکستان واپس نہیں آئے، ہمایوں نے درد اور تکلیف کو برداشت کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.