پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بھارت میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کو بھارت میں کسی بھی ایونٹ میں شرکت سے قبل پاکستان اسپورٹس بورڈ سے باقاعدہ مشاورت کرنا ہوگی۔
مزید یہ کہ کسی بھی فیڈریشن کو پی ایس بی کی منظوری کے بغیر بھارت میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
