محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارروائی ، 25کروڑ روپے مالیت کی دو کنال 12مرلہ اراضی واگزار
لاہور (سٹاف رپورٹر ) چیئر مین محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی ناجائز قابضین کے خلاف مہم جاری ، ننکانہ صاحب میں 25کروڑ روپے اراضی قبضہ گروپ سے واگزار ، تفصیلات کے مطابق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ننکانہ صاحب پہنچ کر ایڈمنسٹریٹر تنویر ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمان بٹ ، فضل رب اور دیگر عملہ کے ہمراہ ننکانہ صاحب میں واقعہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیت اراضی جس کی قیمت 25کروڑ روپے سے زائد ہے کو واگزار کروا لی ہے مزکورہ اراضی کا رقبہ دو کنال بارہ مرلہ بتائی گئی ہے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک بھر چیئر مین بورڈ ارشد فرید کی ہدایات کی روشنی میں ناجائز قابضین کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں اس سلسلے میں بلا امتیاز کارروائی میں کوئی رعایت نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد محکمہ کی اراضی پر تمام قبضے ختم کروانا ہے اس سلسلہ میں تمام تر قانونی اقدامات کو بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے عناصر کی بھی سر کوبی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال میں بھی اس طرح کی کارروائیاں پہلے سے زیادہ شدت اور تیزی سے ہوں گی ۔

مزید پڑھیں: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 655 کلو منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار
