چیمپئنز لیگ سے متعلق بڑا فیصلہ، 2026 میں واپسی ہوگی

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں چیمپئنز لیگ کی واپسی کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،

جس کے تحت اگلے سال ستمبر میں مینز ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں کئی اہم ممبر ممالک نے اس تجویز کی حمایت کی ہے۔ فرنچائز کرکٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد یہ طے کرنا باقی ہے کہ کھلاڑی چیمپئنز لیگ میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے،

کیونکہ ایک کھلاڑی سال میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ پانچ مختلف فرنچائز لیگز میں حصہ لے سکے گا۔ دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کے فروغ کے لیے لابنگ جاری ہے اور سعودی عرب اس منصوبے کی مالی معاونت کرے گا، جس کے تحت مستقبل میں سعودی عرب چیمپئنز لیگ کی میزبانی کا ممکنہ کردار ادا کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کا منصوبہ پہلی بار دو ہزار آٹھ میں پیش کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.