اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کا معاملہ، عمران خان بہت آگے نکل گئے ہیں: نجم سیٹھی

0

معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ماضی میں نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر رہنما اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانات دیتے رہے، لیکن بعد میں معافی تلافی کے ساتھ معاملات کو رفع دفع کر لیا جاتا تھا، مگر عمران خان اس معاملے میں بہت آگے نکل چکے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ خواجہ آصف بھی چند مواقع پر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بولے، نواز شریف نے بھی ایسا کیا، اور مجھے یاد ہے کہ آصف زرداری نے بھی ایک بار سخت بات کی تھی۔ لیکن ان سب کی روایت یہی رہی کہ بیانات کے بعد معذرت کر لی جاتی ہے، وقت گزرنے پر نئے آرمی چیف آتے ہیں، اور پھر انہی کے ساتھ تعلقات بحال کر لیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے رہنما بیانات کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے صلح کر کے آگے بڑھ جاتے تھے، لیکن عمران خان نے جو مؤقف اختیار کیا ہے، وہ ان سب سے مختلف اور کہیں زیادہ سخت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.