چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے کیلیے گورنر کو نامزد کر دیا

0

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین سے جلد از جلد حلف لیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو اراکین سے حلف لینے کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہ اقدام الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے خط کے تناظر میں کیا گیا، جس میں چیف جسٹس سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ آئین کے آرٹیکل 255(2) کے تحت کسی موزوں شخصیت کو حلف برداری کے لیے نامزد کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.