بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی : آج ہونے والا پاک بھارت میچ منسوخ

0

برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے تحت آج ہونے والا پاکستان اور بھارت کا میچ بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

ریٹائرمنٹ کے باوجود شاہد آفریدی عرف "بوم بوم” کی دھاک بدستور بھارتی کھلاڑیوں پر قائم ہے۔ برمنگھم میں شیڈول اس ہائی وولٹیج مقابلے کو اس وقت منسوخ کر دیا گیا جب بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے پانچ معروف کھلاڑی — یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا اور یووراج سنگھ — نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر شاہد آفریدی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوئے تو وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔

انکار کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا، حالانکہ شائقین کرکٹ پاک بھارت لیجنڈری مقابلے کے شدت سے منتظر تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا، جب کہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو بال آؤٹ پر شکست دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.