پرائز بانڈ جیتنے والوں کیلیے بُری خبر آگئی

0

حکومتِ پاکستان نے پرائز بانڈز سے حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نئی شرح کا نفاذ کر دیا ہے۔ جولائی 2025 سے نافذ ہونے والی اس پالیسی کے تحت ٹیکس فائلرز کے لیے منافع پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

ترمیم شدہ نظام کا مقصد قومی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہے۔ حکام کے مطابق، اسی ٹیکس سٹرکچر کا اطلاق اب قرض یا قرض کے ریٹرن سے حاصل ہونے والے منافع پر بھی ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت فائلرز بدستور 15 فیصد کی شرح سے ٹیکس ادا کریں گے، تاہم غیر رجسٹرڈ افراد کو دگنا بوجھ برداشت کرنا ہوگا، جو کہ حکومت کی ٹیکس اصلاحات کا اہم حصہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو باقاعدہ ٹیکس نظام میں شامل ہونے کی ترغیب بھی ملے گی۔ اس پالیسی کا اطلاق ملک بھر میں ہو چکا ہے، جس سے تمام سرمایہ کار اور بانڈ ہولڈرز متاثر ہوں گے، خصوصاً وہ افراد جو تاحال فائلر کے طور پر رجسٹرڈ نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.