عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم،سونا سستا ہوگیا

0

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستانی صرافہ بازار پر بھی پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو کر 3,310 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے، جس سے سونے کی عالمی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی کمی کے زیر اثر، پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونے کا نیا ریٹ 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ مقرر کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ عالمی معاشی عوامل، ڈالر کی قدر، اور شرحِ سود کی تبدیلیوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے، جس کے اثرات فوری طور پر مقامی مارکیٹوں پر بھی دیکھے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.