سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آ گئی، جانیے

0

وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں اعلان کردہ 10 فیصد تنخواہوں کے اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اضافہ تمام وفاقی سرکاری ملازمین بشمول سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ اداروں کے اہلکاروں پر لاگو ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین بھی اس اضافے کے حقدار ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان ملازمین کے لیے بھی 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جنہیں پہلے یہ الاؤنس نہیں دیا جا رہا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ اور ڈسپیریٹی الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس کا مقصد ملازمین کے معاشی بوجھ میں کمی لانا اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.