پنجاب بھر میں موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم خراب ہوگیا، شہری پریشان

0

لاہور: پنجاب بھر میں موٹر وہیکل رجسٹریشن کا سسٹم مسلسل دوسرے دن بھی بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سسٹم کی بندش کی وجہ تکنیکی اپ گریڈیشن ہے، جس کے تحت بعض ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی کی جا رہی ہے اور سسٹم کو ری ویمپ کیا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بہتری کے اس عمل کے بعد سسٹم زیادہ مؤثر اور تیز رفتار ہو جائے گا۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں بار بار دفاتر کے چکر لگانا انتہائی مشکل ہے، اپ گریڈیشن جیسے اقدامات ہفتہ وار تعطیلات کے دوران کیے جانے چاہئیں تاکہ عوام کو کم سے کم پریشانی ہو۔

ڈائریکٹر ایکسائز نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام تر کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ سسٹم آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دوبارہ فعال ہو جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.