برطانیہ کو شدید خشک سالی کا سامنا، 135 سال کا سب سے کم بارش والا موسم

0

(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں بارشوں کی مسلسل کمی کے باعث ملک کے متعدد علاقے خشک سالی کی لپیٹ میں آچکے ہیں، جس سے آبی ذخائر کی سطح میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

انوائرمنٹ ایجنسی کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کا موسم بہار گزشتہ 135 برسوں میں سب سے زیادہ خشک ثابت ہوا ہے۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے متعدد دریا اور ندی نالے خشک ہوچکے ہیں جبکہ پانی کے ذخائر میں بھی تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق معمول کے مطابق ان دنوں برطانیہ کے آبی ذخائر 80 فیصد کے قریب بھرے ہوتے ہیں، مگر اس وقت یہ سطح گھٹ کر صرف 65 فیصد رہ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق نہ صرف بارش میں کمی بلکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے بھی اس صورتِ حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
پانی کی فراہمی سے متعلق اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں، کیونکہ اگر بارشیں نہ ہوئیں تو ملک کو شدید پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.