محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں 20 کروڑ 72 لاکھ روپےسےزائد کےخورد بردکاانکشاف ہوا،انٹرنل آڈٹ کے دوران مالی بے ضابطگیوں،کرپشن اور سرکاری فنڈز میں بے قاعدگی کی نشاندہی ہوئی۔
ہسپتال کی خاتون فارماسسٹ ،سٹور کیپر مرکزی ملزم اور قائمقام ہسپتال ڈائریکٹر شریک ملزم قرار دیا گیا،ہسپتال کی خاتون فارماسسٹ و سٹور کیپر اور قائمقام ہسپتال ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو کارروائی کے لئے مراسلہ بھیج دیا، مراسلے میں کہا گیا کہ فارماسسٹ اور قائمقام ایچ ڈی نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ایف آئی آر درج کرائی جائے،ملزمان سے غبن شدہ رقم واپسی کو یقینی بنایاجائے۔
