اسرائیلی فوج کا خان یونس کے شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرنے کا حکم – بڑے فوجی آپریشن کا خدشہ

0

اسرائیلی فوج کا خان یونس فوری خالی کرنے کا حکم
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیلی فوج نے خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج بھرپور طاقت سے کارروائیوں میں مصروف ہے، کہا گیا ہے کہ خان یونس میں راکٹ لانچ کر کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ سے 2 راکٹ اسرائیل پر داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یمن سے بھی اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ اور یمن سے داغے گئے میزائیل کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے نمائندوں نیاسرائیلیوں سے طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے جس کے بعد اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر اتفاق کیاہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کریں گے، قطر اور مصر فریقین کو امن معاہدے کی پیشکش کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ حماس اس ڈیل کو مشرق وسطیٰ کی بھلائی کیلئے قبول کرے گی۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر نے جنگ بندی کی شرائط حماس کو بھجوا دیں، حماس جنگ بندی کی شرائط مانے گا یا نہیں، یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پس پردہ جنگ بندی مذاکرات میں مصروف رہی، قطر نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
جنگ بندی معاہدے میں اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے، صدر ٹرمپ پیر کو نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق حماس مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے، 60 روزہ نہیں، حماس کا غزہ پر کنٹرول کا مطالبہ جنگ بندی کی بنیادی شرط ہے جبکہ اسرائیل نے غزہ کاکنٹرول حماس کو دینے سے انکار کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.