ملک میں کب اور کہاں برسیں گی بارشیں؟بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی

0

ملک میں کب اور کہاں برسیں گی بارشیں؟بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال/جنوب مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.