حکومت کا گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار نے گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے جلد نئی فیری سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار کی زیر صدارت گوادر پورٹ پر اجلاس میں نئی فیری سروس، شپنگ لائنز اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
جنید انوار چوہدری نے کہا گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہو چکی۔ نئی شپنگ لائنز جلد فعال ہوں گی۔ جس سے بندرگاہوں پر دباؤ کم ہوگا ۔ گوادر کو تجارتی مرکز بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
جنید انوار چوہدری وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارتی رابطے مضبوط ہوں گے، وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ فیری سروس سے سمندری سفر آسان اور سستا ہوگا۔ خلیجی ممالک کے ساتھ عوامی رابطے مضبوط ہوں گے۔ گوادر سے مال برداری میں نمایاں اضافہ بھی متوقع ہے ۔ فیری سروس سے بلوچستان میں روزگار اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔
